اگر موقع ملا تو ضرور فلم میں مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، جھانوی کپور

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:51

اگر موقع ملا تو ضرور فلم میں مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، جھانوی کپور
ممبئی۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور فلم میں اداکارہ مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار اداکارہ مدھو بالا اور مینا کماری کی زندگی کو پڑھنا چاتی ہوں کیونکہ میرا خیال ہے کہ ان کی کہانیاں اپنے انمٹ نقوش مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں اور ہمیشہ ان کے کام سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں لہذا اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور فلم میں اداکارہ مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار ادا کرنا چاہوں گی اور مجھے خوشی ہو گی۔

فلم ’’دھڑک‘‘ رواں سال 20جولائی کو ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 12:51:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :