دیپیکا پڈوکون نے فلم ’’لو آج کل ‘‘ سے مماثلت رکھنے کے باعث ’’کاک ٹیل ‘‘ میں ’’میرا ‘‘ کے کردار سے انکار کیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:51

دیپیکا پڈوکون نے فلم ’’لو آج کل ‘‘ سے مماثلت رکھنے کے باعث ’’کاک ٹیل ‘‘ میں ’’میرا ‘‘ کے کردار سے انکار کیا
ممبئی۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو فلم ’’کاک ٹیل ‘‘ میں ’’میرا ‘‘ اور ویرونیکا کے کردار کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ویرونیکا کے کردار کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو فلم ’’کاک ٹیل ‘‘ میں اداکارہ ڈیانا پنٹے کے کردار ’’میرا ‘‘ اور ویرونیکا کے کردار کی پیشکش کی گئی لیکن فلم ’’لو آج کل‘‘ میں دیپیکا پڈوکون کا کردار ’’میرا ‘‘سے مماثلت رکھتا تھا جس کے باعث انہوں نے فلم میں میرا کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا اور انہوں نے ویرونیکا کے کردار کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اداکارہ ڈیانا پنٹے کو اس کردار کی پیشکش کی گئی۔

وقت اشاعت : 14/07/2018 - 12:51:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :