ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس بلاک ہونے کے بعد ایک دن میں امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد، شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کی تعداد 3,3لاکھ تک گر گئی

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:51

ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس بلاک ہونے کے بعد ایک دن میں امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد، شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کی تعداد 3,3لاکھ تک گر گئی
ممبئی۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں بلاک کئے جانے والے جعلی اکاونٹس کے بعد ایک دن میں اداکار امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد اور اداکار شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کی تعداد 3,3لاکھ تک گر گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں بلاک کئے جانے والے جعلی اکاونٹس کے بعد اب متعدد فلمی اداکاروں کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد میں حیرت انگیز کمی ہو گئی ہے جس کے بعد اداکار امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 4لاکھ24ہزار، اداکار شاہ رخ کے 3لاکھ 62ہزار 141، سلمان خان کے 3لاکھ 40ہزار 884 ، عامر خان کے 3لاکھ 16ہزار 990، پریانکا چوپڑا کے 3لاکھ 54ہزار 830 اور دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کی تعداد 2لاکھ 88ہزار 298 تک گر گئی۔

وقت اشاعت : 14/07/2018 - 12:51:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :