ہلکی غذائوں کے استعمال ،ایکسر سائز کی وجہ سے میری فٹنس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے‘فضاء علی

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:57

ہلکی غذائوں کے استعمال ،ایکسر سائز کی وجہ سے میری فٹنس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے‘فضاء علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ ہلکی غذائوں کے استعمال اور ایکسر سائز کی وجہ سے میری فٹنس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عجوہ کھجور اور شہد کا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہوں اور روزانہ سات کھجوریں ضرور کھاتی ہوں ، یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جو خوراک کے ساتھ شفاء بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فٹنس ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ صبح ناشتے میں پھلوں کا جوس استعمال کرنا چاہیے اور دوپہر کو لازمی طور پر مختلف سیلڈ استعمال کی جائیں تو انسانی صحت بہتر رہتی ہے۔میں کئی سالوں سے اسی روٹین پر چل رہی ہوں اور اسی وجہ سے میری فٹنس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے ۔ فضاء علی نے کہا کہ شوبز میں کام کرنے والی دوسری اداکارائوں کے بھی چاہیے کہ وہ خود کو سمارٹ رکھنے کیلئے ہلکی غذائوں کے ساتھ مختلف ایکسر سائز بھی کرتی رہیں تو ان کو مستقبل میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 12:57:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :