پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوں،سونم کپور

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:18

پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوں،سونم کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) نامور بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام کے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے سونم کپور نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے کافی دلچسپ جوابات دیے۔ ایک مداح کی جانب سے سونم سے سوال پوچھا گیا کیا آپ مسلمانوں سے محبت کرتی ہیں، جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں تمام عقائد کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں اور میرا مذہب بھی مجھے یہی سکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور پرستار نے سونم سے ان کے پاکستانی مداحوں کے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا آٓپ پاکستانی فالوورز سے محبت کرتی ہیں جس پر سونم نے کہا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہیں۔سونم کپور کے والد انیل کپور کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے، ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں میرے آباؤاجداد کا گھر ہے،مجھے جب بھی موقع ملا پاکستان ضرور جاؤں گا۔واضح رہے کہ سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی بہت اچھی دوست ہیں اور ان سے بے حد متاثر ہیں جب کہ فواد خان کو بالی وڈ میں متعارف کرانے کا سہرہ بھی سونم کے سر ہی جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 13:18:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :