پاکستانی فلم انڈسٹری بحالی کی جانب گامزن ہے ‘ ہدایت کار حسن عسکری

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار حسن عسکری نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے اس کے اثرات آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ صرف ڈائریکٹر کو نہیں دینا چاہیے یہ سب کچھ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاہم ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے جس کے اثرات آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آئیں گے ۔

وقت اشاعت : 14/07/2018 - 14:12:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :