کڑیاں وائی فائی میں ستاری بیگ کی پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:59

لاہور۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء)اداکارہ ستارہ بیگ ان دنوں مصنف وہدایتکار منیرراج‘ افروز خان کے سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ الحمراء ہال نمبر ایک میں پرفارم کر رہی ہیں جس کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں‘ستارہ بیگ نے اے پی پی کو بتایا کہ سٹیج پر اداکاری سب سے مشکل کام ہے کیونکہ شائقین آپ کواچھی پرفارمنس پر دل کھول کر داد دیتے ہیں جس سے فنکار کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اداکار کا مزید اچھا کام کرنے کی طرف رجحان بڑھتا ہے‘ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ کی کاسٹ میں ستارہ بیگ‘ دیا علی‘ہماء علی‘ سلیم پنچھی‘ افروز خاں‘گوشی خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 16:59:03