انوپم کھیر ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس بلاک کئے جانے کے بعد مداحوں کی تعداد گرنے سے پریشان

اتوار 15 جولائی 2018 11:50

ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس بلاک کئے جانے کے بعد مداحوں کی تعداد گرنے سے پریشان ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں بلاک کئے جانے والے جعلی اکاونٹس کے بعد ایک دن میں اداکار انوپم کھیر کے مداحوں کی تعداد ایک لاکھ 30ہزار تک گر گئی جس پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ٹویٹر پر ایک لاکھ 30ہزار تک مداحوں کی تعداد گرنا اس کے ابتدائی اثرات ہیں جن میں پریشانی، یاداشت کی کمی، یقین نہ آنا، تشویش اور دیگر شامل ہیں اگرچہ مجھے تحمل کے ساتھ اس کی وضاحت دی گئی کہ یہ کلین اپ پالیسی کا حصہ ہے لیکن مجھے ایسا لگا جیسے مجھے انہوں نے اپنی دولت سے علیحدہ کر دیا ہو۔

وقت اشاعت : 15/07/2018 - 11:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :