عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے بغیر رہنا مشکل ہو گیا

دونوں کی 2020میں شادی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں لیکن تصدیق کسی نے نہیں کی

اتوار 15 جولائی 2018 12:40

عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے بغیر رہنا مشکل ہو گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں جہاں سرگرم ہیں وہیں عالیہ بھٹ کیلئے بھی رنبیر کپور کے بغیر رہنا مشکل ہوگیا ہے۔یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی فلم اے دل ہے مشکل کا ٹائٹل سونگ اے دل ہے مشکل گا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شاندار پرفارمنس کچھ عرصہ قبل عالیہ بھٹ نے ایک اومنٹ ایونٹ کے دوران دی تھی جسے اٴْس وقت بھی تمام شرکاء نے بیحد سراہا تھا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے بالی ووڈ اداکار نبیر کپور سے جوڑا جا رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہو رہے ہیں اور دونوں کی مختلف مواقعوں پر کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ دنوں اکثر ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں ۔تاہم شادی کے حوالے سے دونوں کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی دوسرے جانب بھارتی میڈیا پر دونوں کی 2020میں شادی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/07/2018 - 12:40:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :