فلم ’’فنے خان ‘‘ کا نیا گانا ’’ہلکا ہلکا ‘‘ ریلیز

اتوار 15 جولائی 2018 13:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’فنے خان ‘‘ کا نیا گانا ’’ہلکا ہلکا ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اتول مکرجی کی فلم’’’فنے خان ‘‘ کا نیا گانا ’’ہلکا ہلکا ‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جو پاکستان کے معروف فنکار نصرت فتح علی خان کے کلاسک گانے ’’ہلکا ہلکا ‘‘کا نیا ورڑن ہے جسے گلکارہ سنیدھی چوہان اور دیویا کمار نے گایا، کمپوز امت تری ویدی اور اسے لکھا ارشاد کامل نے ہے جبکہ یہ گانا اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پر فلمایا گیا ہے جبکہ گانے کی وڈیو کے پس منظر میں اداکار راج کمار رائو اور ایشوریہ رائے بچن پر فلمائے گئے چند مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، فلم میں اداکار انیل کپور بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 3اگت کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/07/2018 - 13:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :