انیل کپور و اجے دیوگن کی مصروفیات، فلم’’ ساڈے ستی‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کا امکان

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور اور اجے دیوگن کے مصروف شیڈول کے باعث فلم’’ ساڈے ستی‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور اور اجے دیوگن ان دنوں فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جبکہ دونوں اداکار فلمساز انیس بزمی کی فلم ’’ساڈے ستی‘‘ میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں تاہم ان کے مصروف شیڈول کے باعث ’’ساڈے ساتی‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔فلمساز اجے دیوگن اور انیل کپور کے شیڈول کے مطابق فلم سے متعلق منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/07/2018 - 14:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :