فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کی ریلیزکو 7 سال مکمل

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کی ریلیزکو 7سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ 15جولائی 2011ء میں ریلزی کی گئی جس میں اداکار ریتھک روشن، ابھے دیول، فرحان اختر، کترینہ کیف اور کلکی کوچلن نے مرکزی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی سپین، امریکا، مصر اور بھارت میں کی گئی جس کی کہانی بچپن کے 3 دوستوں ارجن، کبیر اور عمران کے گرد گھومتی ہے جو بیچلر ٹرپ پر الگ الگ سپین جاتے ہیں اور بارسلونا میں ان کی ملاقات ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 15/07/2018 - 14:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :