اجے دیوگن نئی فلم میں چانکیا کا کردار ادا کریں گے

پیر 16 جولائی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) بالی وڈاداکار اجے دیوگن پہلی بار ہندوستان کے صدیوں قدیم سیاستدان، استاد اور فلاسفر چانکیا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وہ نیرج پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں چانکیا کا کردار ادا کریں گے۔اجے دیوگن پہلی بار ہدایت کار کے ساتھ کام کریں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ اورریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

وقت اشاعت : 16/07/2018 - 10:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :