دلجیت دو سنج کا بھی مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم میں رکھا جائے گا

پیر 16 جولائی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارو پنجابی گلوکار دلجیت دو سنج کا بھی مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلجیت دوسنج سنگھ نے سوشل میڈیا پر خبر دی ہے کہ مادام تسائو میوزیم کی جانب سے ان کا مومی مجسمہ بنانے کیلئے ٹیم پہنچی ہے۔ دلجیت کا مومی مجسمہ دہلی میں قائم مادام تسائومیوزیم میں نصب کیاجائے گا۔حال ہی میں ان کی فلم ’’سورما ‘‘ ریلیز ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 16/07/2018 - 10:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :