سری دیوی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی ‘سجل علی

پیر 16 جولائی 2018 13:13

سری دیوی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی ‘سجل علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شوبز میں محنت کے ساتھ قسمت کا بھی عمل دخل ہوتا ہے ،میں پاکستان کی واحد اداکارہ ہوں جس نے کم عمری میں بالی ووڈ کے ساتھ پاکستان فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور مجھے خدا نے جس قدر شہرت عطاء کی اسکا تصور میرے ذہن میں نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک میں پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریل میں کام کر چکی ہوں اور ابھی منزل کا حصول باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں سری دیوی نے بڑا متاثر کیا اور خواہش تھی کہ آگے بھی ان کے ساتھ فلموں میں کام کرتی مگر افسوس کہ انکے دنیا سے جانے کے بعد یہ خواہش ادھوری رہ گئی ۔

وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:13:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :