ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم بمبل بی کا ٹریلر جاری

پیر 16 جولائی 2018 13:38

ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم بمبل بی کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم 'بمبل بی کاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلا سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔ 102ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم رواں سال 21دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:38:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :