اب تک میں فلموں کی ٹرپل سنچری مکمل کر کے ناٹ آئوٹ ہوں ‘معمر رانا

پیر 16 جولائی 2018 17:51

اب تک میں فلموں کی ٹرپل سنچری مکمل کر کے ناٹ آئوٹ ہوں ‘معمر رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلتے کھیلتے اچانک شوبز کی دنیا میں انٹری ہوئی اور پھر کرکٹ سے دور ہو گیا اور شوبز ہی اوڑھنا بچھوڑنا بن گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فلموں میں لانے کا سہرا سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اداکار محسن حسن خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھے فلمی دنیا میں متعارف کروایا ۔ اب تک میں فلموں کی ٹرپل سنچری مکمل کر کے ناٹ آئوٹ ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں 400کا ہدف پورا کر لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک میں نے 327فلموں میں کام کیا ہے جن میں آخری فلم ’’آزادی ‘‘عید الفطر پر ریلیز ہوئی جس نے شاندار بزنس کیا اور اس سے میری مزید حوصلہ افزائی ہوئی ۔

وقت اشاعت : 16/07/2018 - 17:51:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :