شاہد کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ اورکاجول کی ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ کا رواں سال 14ستمبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

منگل 17 جولائی 2018 11:00

شاہد کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ اورکاجول کی ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ کا رواں سال 14ستمبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا اداکارہ کاجول کی ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ کے ساتھ رواں سال 14ستمبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی کہانی بجلی کے مسائل اور بھاری بلوں پر مبنی ہے جس میںاداکار شاہد کپور، شردھا کپور اور یامی گوتم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اداکارہ کاجول کی ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ گجراتی پلے بیٹا کاگڑو پر مبنی ہے جس کے ہدایتکار پرادیپ سرکار ہیں جس میں کاجول گلوکارہ اور سنگل مدر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

دونوں فلمیں رواں سال 14ستمبر کو ریلیز کی جائیں گی اور اپنے موضوعات کے لحاظ سے دوں فلمیں یکسر مختلف ہیں اس لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کون سی فلم باکس آفس پر کامیاب ہو گی۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 11:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :