بالی وڈ فلم انڈسٹری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، پرینیتی چوپڑا کے بھائی ساہج چوپڑا کا اعلان

منگل 17 جولائی 2018 11:30

بالی وڈ فلم انڈسٹری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، پرینیتی چوپڑا کے بھائی ساہج چوپڑا کا اعلان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے بھائی ساہج چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ فلم انڈسٹری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی اس انڈسٹری کا حصہ بننے کی خواہش ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی کزنز پریانکا اور میرا بالی وڈ فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں لیکن ان کے خاندان کا کوئی مرد اس انڈسٹری میں نہیں ہے، جس پر ان کے بھائی کا کہناہے کہ ہماری فیملی میں سے جو جہاں بھی جائے گا ہم اس کی حوصلہ افزائی کریں گے لیکن مجھے اس انڈسٹری سے کوئی دلچسپی نہیںہے۔ میں فوڈ اور مشروبات کی انڈسٹری سے منسلک ہوں اور اس پر خوش ہوں۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 11:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :