فلمسٹار صوبیہ خان کا کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سے نکاح کرلیا

شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں ‘شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

منگل 17 جولائی 2018 12:17

فلمسٹار صوبیہ خان کا کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سے نکاح کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح کر لیا‘نکاح کی تصاویرمنظر عام پر آگئیں۔چند دنوں سے ثوبیہ خان کی خفیہ شادی کی افواہیں کافی گردش میں تھیں، مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ شادی کی خبروں میں کس حد تک صداقت ہے۔

(جاری ہے)

ثوبیہ خان نے خود بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں اور نئے سال کے آغاز میں باقاعدہ پیا گھر سدھار جائیں گی ۔

عثمان قادر بھی اپنے والد عبدالقادر کی طرح کرکٹر ہی ہیں ۔عثمان قادر مختلف کلبز کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلب میں باقاعدہ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، اسٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 12:17:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :