گوری سے شادی کے بعد شاہ رخ کی زندگی ہی بدل گئی

پیار اور قسمت دونوں زندگی میں گوری کے ساتھ مل گئے‘شاہ رخ کا اعتراف

منگل 17 جولائی 2018 12:17

گوری سے شادی کے بعد شاہ رخ کی زندگی ہی بدل گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ان کو لوگوں کو بہترین انداز میں جواب دینا بھی بخوبی آتا ہے۔اداکار کو سوشل میڈیا پر عموماً تعریفوں کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم وہ اپنے زبردست جواب سے تنقید کرنے والے کو چپ کروانا جانتے ہیں۔اس کے علاوہ شاہ رخ سوشل میڈیا پر کافی فعال بھی رہتے ہیں، وہ عموماً ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ان سے سوالات کرسکیں۔

تاہم اس بار شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر سامنے آئے نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے شائقین کو ان سے سوال پوچھنے کا موقع دیا۔جس کے بعد مداح ان سے مزاحیہ اور معلوماتی سوالات پوچھتے نظر آئے۔ایک مداح سے شاہ رخ سے سوال کیا کہ آخر انہوں نے اتنی جلدی شادی کیوں کرلی جس پر شاہ رخ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھائی لو اور لک (پیار اور قسمت) کبھی بھی آجاتے ہیں، اور یہ دونوں گوری کے ساتھ زندگی میں جلدی ہی مل گئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی 1991 میں ہوئی جب شاہ رخ صرف 25 سال کے تھے جبکہ گوری کی عمر 21 سال تھی۔شادی کے بعد سے شاہ رخ خان نے باکس آفس پر کئی کامیاب فلموں دی، جس کے بعد انہیں بولی وڈ کا بادشاپ، کنگ خان جیسے ناموں سے پکارا جانے لگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری نے شادی کے بعد سے کبھی بھی بہت زیادہ سوشل میڈیا یا پبلک کے سامنے اپنے ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا تھا، اس لیے شاہ رخ کا سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے لیے ایسا بیان یقیناً یقیناً توجہ کا مرکز ہے۔اس کے علاوہ اب گوری خان بھی شاہ رخ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 12:17:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :