پرینکا چوپڑا کل 36ویں سالگرہ منائیں گی

منگل 17 جولائی 2018 13:40

پرینکا چوپڑا کل 36ویں سالگرہ منائیں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کل بدھ کو اپنی 36ویں سالگرہ منائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا 18جولائی 1982ء میں پیدا ہوئیں، انہوں نی2000ء میں مس ورلڈ کا اعزاز جیتا، انہوں نے 2003ء میں فلم ’’دا ہیرو: لو سٹوری آف اے سپائے‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 2003ء میں فلم ’’انداز ‘‘ اور 2004ء میں ’’مجھ سے شادی کرو گی‘‘ سے مقبولیت حاصل کی، ان کی دیگر معروف فلموں میں ’’کرش‘‘، ’’ڈان‘‘، ’’برفی‘‘، ’’کرش 3 ‘‘، ’’ڈان 2‘‘، ’’باجی رائو مستانی‘‘ اور غنڈے شامل ہیں، انہوں نے بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی وڈ میں بھی نام کیا جن میں تھرلر سیریز ’’کوانٹیکو‘‘ جبکہ فلموں میں ’’از ناٹ اٹ رومینٹک‘‘ اور ’’اے کڈ لائیک جیک‘‘ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 13:40:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :