زندگی میں دوسروں کو معاف کرنا اور تلخیوں کو بھلانا بہت ضروری ہے، کترینہ کیف

منگل 17 جولائی 2018 13:44

زندگی میں دوسروں کو معاف کرنا اور تلخیوں کو بھلانا بہت ضروری ہے، کترینہ کیف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ زندگی میں دوسروں کو معاف کرنا اور تلخیوں کو بھول جانا بہت ضروری ہے،سنگل ہونے کی سب سے اچھی بات اپنے نفس کا مشاہدہ اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے شادی نہ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگل ہونے کے بعد گزشتہ 2 سالوں میں اپنا بہت زیادہ مشاہدہ کیا اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاری۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زندگی میں دوسروں کو معاف کرنا اور تلخیوں کو بھول جانا بہت ضروری ہے اگر کسی کے اندر دوسرے کے متعلق تلخی برقرار رہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کسی کو معاف نہ کرنے کے منفی اثرات سے گزرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہوہ اپنے کام سے بہت زیادہ مطمئن ہیںکیونکہ اس سے قبل وہ فلموں کی ناکامی کے فیز سے گزر چکی ہیں اور اس وقت ہدایتکار آنند ایل رائے سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں۔ کترینہ کیف کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’زیرو‘‘ رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 13:44:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :