ریتا بہادری ہمارے درمیان میں سب سے خوبصورت خاتون تھیں، زرینہ وہاب

منگل 17 جولائی 2018 13:44

ریتا بہادری ہمارے درمیان میں سب سے خوبصورت خاتون تھیں، زرینہ وہاب
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ زرینہ وہاب نے کہا ہے کہ میں اور اداکارہ ریتا بہادری فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں بیچ میٹ تھے اوروہ ہمارے درمیان سب سے خوبصورت خاتون ہوتی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ زرینہ وہاب نے اداکارہ ریتا کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ خبر سن کر اس وقت صدمے میں ہیں اور انہیں یقین نہیں آرہا، میں ان سے گزشتہ 5روز سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا کیونکہ میں ان کی بہت زیادہ خراب صحت سے متعلق ناواقف تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بہترین اداکارہ اور خوبصورت شخصیت کو کھو دیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 13:44:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :