تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے 'سنہری خان

منگل 17 جولائی 2018 15:28

تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے 'سنہری خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) اداکارہ سنہر ی خان نے کہا ہے کہ زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ،ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میں سب کا احترام کرتی ہوں ،تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے ' کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 15:28:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :