معروف گلوکاروسیم اخترکیانی نے اپنے نئے گیت’’چٹے رنگ دا اے چولا‘‘پر کا م شروع کردیا

منگل 17 جولائی 2018 15:33

معروف گلوکاروسیم اخترکیانی نے اپنے نئے گیت’’چٹے رنگ دا اے چولا‘‘پر کا م شروع کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء)نوجوان نسل کے معروف گلوکاروسیم اخترکیانی نے اپنے نئے گیت’’چٹے رنگ دا اے چولا‘‘پر کام شروع کردیا ہے ،جس کے لئے وہ مقامی میوزک اکیڈمی میں ان دنوں ریہرسلز میں مصروف ہیں،اس گیت کی شاعری وکمپوزیشن استادارشاداحمدانصاری نے کی ہے،ایک ملاقات کے دوران گلوکار وسیم اختر کیانی کا کہنا ہے کہ میرے پہلے تمام گیتوں کی طرح یہ گیت بھی شائقین کو ضرورپسندآئے گا،انہوں نے کہا کہ اس گیت کی ریکارڈنگ کے بعد جلد ہی اس کی ویڈیو پر کام شروع کردیا جائے گا ،جس کی عکسبندی ملک بھرکے خوبصورت مقامات پر کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 15:33:41