فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی ریلیزکو 3سال مکمل

بدھ 18 جولائی 2018 11:00

فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی ریلیزکو 3سال مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی ریلیزکو 3سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کبیر خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ 2015ء میں ریلیزکی گئی جس میں اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم میں اداکار نواز الدین صدیقی اور ہرشالی ملہوترا بھی شامل تھے، فلم کی کہانی ایک بچی اور سلمان خان کے گرد گھومتی ہے جس میں بچی بھارت میں اپنے والدین سے بجھڑ جاتی ہے اور سلمان خان اسے پاکستان میں اپنے گھر پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 11:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :