مونی رائے بلغاریہ میں ناگارجونا کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکس بندی میں مصروف

بدھ 18 جولائی 2018 11:10

مونی رائے بلغاریہ میں ناگارجونا کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکس بندی میں مصروف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی رائے بلغاریہ میں تیلگو اداکار ناگارجونا کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں،اور اس موقع پر بنائی گئی تصویر بھی شیئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مونی رائے نے فلم ’’گولڈ ‘‘ سے فلمی دنیا کا آغاز کیا، اور اب وہ بلغاریہ میں اپنی نئی فلم’’براہمسترا‘‘کی عس بندی میں مصروف ہیں، فلم کی کاسٹ مین حال ہی میں تیلگو اداکار ناگارجونا کا اضاضہ ہوا ہے ،مونی رائے نے اداکار کے ساتھ سیٹ پر کچھ تصاویر بنائی ہیں جو سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 11:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :