کترینہ کیف نے فلم’’ بھارت‘‘ میں کا م کرنے سے انکار کردیا

بدھ 18 جولائی 2018 11:10

کترینہ کیف نے فلم’’ بھارت‘‘ میں کا م کرنے سے انکار کردیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ کی اداکارہکترینہ کیف نے فلم’’ بھارت‘‘میں کا م کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں فلم’’بھارت‘‘ کے باعث کافی خبروں میں رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا تھا کہ وہ فلم بھارت میں سلمان خان کیساتھ کام کریں گی تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’’بھارت‘‘ میں کا م کرنے سے انکار کردیاہے۔ وہ فلم میں اپنے کردار کو مختصر کئے جانے پر شدید غصے میں ہیں جس کے باعث انہوں نے فلم ہی چھوڑ دی ہے۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 11:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :