اداکارہ مو نی رائے فلم ’’گولڈ ‘‘ کے بعد فلم ’’میڈ ان چائنا ‘‘ میں جلوہ گر ہونگی

بدھ 18 جولائی 2018 11:50

اداکارہ مو نی رائے فلم ’’گولڈ ‘‘ کے بعد فلم ’’میڈ ان چائنا ‘‘ میں جلوہ گر ہونگی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) اداکارہ مو نی رائے فلم ’’گولڈ ‘‘ کے بعد کا میڈی پر مبنی فلم ’’میڈ ان چائنا ‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کی اداکارہ مو نی رائے فلم ’’گولڈ ‘‘ جو کہ اس سال 15اگست کو ریلیز ہو رہی ہے اپنے نئے فلمی پروجیکٹ ’’میڈ ان چائنا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ذرائع ابلاغ کے مطا بق فلم ’’میڈ ان چائنا ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میںممبئی میں شروع ہوگی نیز فلم کی عکسبندی گجرات اور چین میں بھی کی جائے گی ۔ فلم کے ہدا یتکار میخل موسیل اور پروڈیوسر ویجن دینیش ہونگے۔ مو نی رائے اس فلم میں اداکار راج کمار رائو کی بیوی کا کردار ادا کریں گی ۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 11:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :