پلکت سمراٹ کوریوگرافر بن گئے

بدھ 18 جولائی 2018 12:05

پلکت سمراٹ کوریوگرافر بن گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار پلکت سمراٹ نے اداکاری کے بعد کوریوگرافی کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار پلکت سمراٹ نے اداکاری کے بعد اب گانے بھی کوریوگراف کریںگے۔

(جاری ہے)

اداکار پہلی بار کینیڈین گلوکار تندیپ نگی کے پاپ گانے کی کوریوگرافی کریںگے جس کے لئے وہ روزانہ کی بنیاد پر چار گھنٹے ورک آئوٹ کرتے ہیں، گانے کے لئے پلکت کا حلیہ سادہ اور چھلبلا ہو گا، گانے کی عکس بندی ٹورنٹومیں آئندہ ماہ تین دنوں میںکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 12:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :