فلم ’’سنجو‘‘ کا مجموعی طور پر 316.64 کروڑ روپے کا بزنس

بدھ 18 جولائی 2018 13:14

فلم ’’سنجو‘‘ کا مجموعی طور پر 316.64 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ نے ریلیز کے 3ہفتوں میں مجموعی طور پر 316.64 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘ 29جون کو ریلیز کی گئی جو ریلیز کے تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے اب تک مجموعی طور پر 300کروڑ 64لاکھ روپے کما لئے، فلم میں اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، پریش راول اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 13:14:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :