فلموں میں مزید منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہتا، جم ساربھ

بدھ 18 جولائی 2018 13:14

فلموں میں مزید منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہتا، جم ساربھ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار جم ساربھ نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں مزید منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’نیرج‘‘، ’’پدماوت‘‘ اور ’’سنجو‘‘ میں منفی کردار ادا کرنے والے اداکار جم ساربھ نے کہا ہے کہ وہ کچھ عرصے تک فلموں میں منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہتے، ایسا نہیں ہے کہ وہ منفی کردار یا اداکاری کو پسند نہیں کرتے بلکہ وہ اب نئی چیزوں کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگر چند مواقع یا فلموں سے انکار کرتے ہیں تو وہ دوسرے کے لئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 13:14:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :