ریچا چڈا ہاتھیوں کے تحفظ کی مہم کا حصہ بن گئیں

بدھ 18 جولائی 2018 13:43

ریچا چڈا ہاتھیوں کے تحفظ کی مہم کا حصہ بن گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا ہاتھیوں کے تحفظ کی مہم کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریچا چڈا جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بچائو کی تنظیم پیٹا کی ہاتھیوں کے تحفظ کی مہم(سیوو دی سیلیفنٹس ) کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیٹا تنظیم کا کہنا ہے کہ ریچا چڈا صرف جانوروں کے علاج اور ان کے تحفظ کی وجہ سے مہم کا حصہ نہیں بن رہیں کہ حکومت اس حوالے سے اقدام اٹھائے بلکہ لوگوں کو حادثات میں اضافے اور اس کو روکنے سے متعلق معلومات فراہم کریں گی۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 13:43:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :