سیاسی لیڈروں کی جانب سے قابل اعتراض جملے سن کر شرم آتی ہے‘ہما علی

ْاگر سیاستدانوں کو وطیرہ یہی رہا تو پھر مستقبل میں اسمبلیوں میں گالی گلوچ کی سیاست ہو گی

بدھ 18 جولائی 2018 13:53

سیاسی لیڈروں کی جانب سے قابل اعتراض جملے سن کر شرم آتی ہے‘ہما علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ سیاسی لیڈروں کی جانب سے قابل اعتراض جملے سن کر شرم آتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے تھیٹر کے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ وہ نازیبا جملے بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر اب ہمارے بعض سیاستدانوں نے اس تاثر کو بھی ختم کر دیا ہے ۔سردار ایاز صادق ،عمران خان ،پرویز خٹک جیسے لیڈروں سے توقع نہیں کہ وہ ایسی زبان استعمال کریں جو کسی طورپر بھی ان کو زیب نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہ کہ اگر سیاستدانوں کو وطیرہ یہی رہا تو پھر مستقبل میں اسمبلیوں میں گالی گلوچ کی سیاست ہو گی ۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 13:53:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :