برصغیر کے عظیم غزل گومہدی حسن کے مداحوں نے ان کی 91 ویں سالگرہ منائی

بدھ 18 جولائی 2018 14:45

برصغیر کے عظیم غزل گومہدی حسن کے مداحوں نے ان کی 91 ویں سالگرہ منائی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) برصغیر کے عظیم غزل گومہدی حسن کے مداحوں نے بدھ کو ان کی 91 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر معروف سرچ انجن گوگل نے مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا نیا ڈوڈل غزل کے شہنشاہ کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہنشاہ غزل مہدی حسن بھارت کے شہر راجھستان میں18جولائی1927ء کو پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ مہدی حسن نے فن موسیقی کا آغاز 1952ء میں ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا جبکہ پانچ سال محنت کی بدولت 1957ء کو پہلی بار ریڈیو پاکستان سے ہی ایک ٹھمری گائی جسے بے حد سراہا گیا۔ کئی دہائیوں کے سفر میں مہدی حسن نے تقریباً 440 فلموں کے لیے گانے گائے جن میں گیتوں کی تعداد لگ بھگ 623 ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نی366 اردو فلموں میں 541 اور 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے۔ فلمی گیتوں میں ان کے 100 سے زائد گانے صرف اداکار محمد علی پر فلمائے گئے۔
وقت اشاعت : 18/07/2018 - 14:45:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :