بڑی کاسٹ اور بڑے بجٹ کی پشتو فلم عشق خانہ خراب کی شوٹنگ 23جولائی سے شروع ہوگی

بدھ 18 جولائی 2018 16:00

بڑی کاسٹ اور بڑے بجٹ کی پشتو فلم عشق خانہ خراب کی شوٹنگ 23جولائی سے شروع ہوگی
ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) بڑی کاسٹ اور بڑے بجٹ پر مشتمل منفرد کہانی پر مبنی پشتو فلم عشق خانہ خراب کی شوٹنگ 23جولائی کو بالاکوٹ اور ناران میں شروع ہوگی فلم کے نمایاں ستاروں میںشاہد خان، جہانگیر خان ، آفرین پری ،خالدہ یاسمین اور آصف خان سمیت پشتو سنیما کے نامور فنکار شامل ہیں پشتو فلم عشق خانہ خراب کے پروڈیوسر اکرام خان، میوزک ڈائریکٹر گلالئی، مصنف سجا دعلی، کو پروڈیوسر ایم عارف خان، میڈیا انچارج اعجاز خان بے گناہ اور ہدایت کار شاہد عثمان ہے جن کے کریڈٹ پر اقرار، تیزاب، گنداگیری نہ منم، سوداگر اور زخمونہ جیسی بلاک بسٹر پشتو فلمیں موجود ہیں ہدایت کار شاہد عثمان نے پشتو فلم عشق خانہ خراب کے خوالے سے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے عشق خانہ خراب کی کہانی اور ڈائیلاگ پر دن رات ایک کرکے محنت کی ہے اس بار بڑی عید پر ہم دیکھنے والوں کو بلکل ایک جداگانہ انداز کی پشتو فلم دیں گے جس میں ڈائریکشن ، کہانی، مکالموں اور اداکاری کا شعبہ سب سے نمایاں ہوگا انھوں نے کہا کہ ناران کو قدرت نے ایک بے مثال حسن دیا ہے یہاں فلم بنانے کے لئے ایک بہترین اور دیومالی لوکیشن موجود ہیں اور میں اپنی فلم کی سو فیصد عکس بندی ناران ہی میں کرونگا ایک سوال کے جواب میں شاہد عثمان نے کہا کہ عشق خانہ خراب بڑی عید کی ایک بڑی پشتو فلم ہے جس کو ہم بھر پور پبلسٹی کے ساتھ ریلز کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/07/2018 - 16:00:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :