سیول میں ہالی ووڈ فلم مشن امپاسیبل فال آوٹ کا رنگا رنگ پریمیئر

بدھ 18 جولائی 2018 16:00

سیول میں ہالی ووڈ فلم مشن امپاسیبل فال آوٹ کا رنگا رنگ پریمیئر
سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیول میں ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل -فال آوٹ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔

(جاری ہے)

کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیراماونٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/07/2018 - 16:00:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :