جھانوی کپور کی ’’دھڑک‘‘ کو پاکستان میں سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

سنسر شو میں شامل اراکین نے بغیر کسی اعتراض کے فلم کو عام نمائش کی اجازت دیدی

جمعرات 19 جولائی 2018 12:11

جھانوی کپور کی ’’دھڑک‘‘ کو پاکستان میں سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) بالی وڈ پربرسوں راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’ دھڑک‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔بالی وڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ دھڑک ‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلئے پنجاب فلم سنسر بورڈ نے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔

فلم کا سنسر شو گذشتہ روز لاہور میں ہوا ، شو میں شامل اراکین نے بغیر کسی اعتراض کے فلم کو عام نمائش کی اجازت دے دی ۔ڈائریکٹر شاشانک کائیتن کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’’دھڑک ‘‘ مراٹھی زبان کی سپر ہٹ رومانوی فلم ’’سائرات‘‘ کا ری میک ہے جو کالج میں زیر تعلیم دو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کی محبت پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

فلم ترقی پذیر معاشروں میں پائے جانے والی قدامت پسندی اوربرادری ازم کے باعث پیش آنے والے مسائل بالخصوص آنر کلنگ پربھی روشنی ڈالتی ہے ۔

فلم کی لیڈ کاسٹ لیجنڈ فنکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشا ن کھتر شامل ہیں جن کی بے مثال اداکاری نے فلم کو چار چاند لگا دیے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’ دھڑک ‘‘کی کامیابی سے بالی وڈ کی کہکشاں میں دو نئے اسٹار فنکاروں کا اضافہ ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 19/07/2018 - 12:11:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :