ہالی ووڈ فلم’’ اوور لارڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 9نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 19 جولائی 2018 12:11

ہالی ووڈ فلم’’ اوور لارڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’’ اوور لارڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جولیئس ایوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے جہاں امریکی فوجیوں کو سپر نیچرل فورسز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جوون اڈیپو،جیکب اینڈرسن ،پلو ایسبک،جاہن مگارو،ویاٹ رسل اور بوکیم ووڈبائن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جے جے ابرامز اور لندسے ویبر کی سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 9نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 19/07/2018 - 12:11:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :