نئی سائنس فکشن فلم ’’مورٹل انجنز ‘‘کا نیاٹریلر منظرِ عام پر آگیا

فلم رواں سال یونیورسل پکچرز کے تحت 14دسمبر کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی

جمعرات 19 جولائی 2018 12:15

نئی سائنس فکشن فلم ’’مورٹل انجنز ‘‘کا نیاٹریلر منظرِ عام پر آگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) نیوزی لینڈکے معروف پروڈیوسر پیٹر جیکسن کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم ’’مورٹل انجنز ‘‘کا نیاٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے ۔ہدایتکار کرسٹیان ریوًرز کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب دنیا میں تباہی سے دوچار ہو جاتی ہے اور وسائل نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔

ایسے حالات میں انسانوں کی بقا شدید خطرات کا شکار ہو جاتی ہے اور لوگ موبائل شہروں کی صورت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاکہ مسلسل سفر کرتے ہوئے دنیا میں رہ جانیوالے محدود وسائل سے فائدہ اٴْٹھا سکیں تاہم ایسے میں ہوائوں میں اٴْڑان بھرتے اورایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے شہربھی ایک دوسرے سے جنگ کا اعلان کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

برٹش ناول نگارفلپ رِیو کے مشہور ناول پر مبنی اس فلم کو پیٹر جیکسن ، ڈیبوراہ فورٹ ، فرین والش نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا اسکرین پلے بھی پیٹر جیکسن پیش کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار ہو گو ویونگ، رابرٹ شیہان، ہیرا ہلمر، جیہائی، رونن ریفٹیری، لائیلا جارج، پیٹرک ملاہائیڈ اور اسٹیفن لینگ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔بقا کی جنگ لڑتے انسانوں کے گِرد گھومتی یہ سنسنی خیز سائنس فکشن ایکشن فلم 100ملین ڈالر لاگت سے بنائی گئی ہے جبکہ فلم کی عکسبندی نیوزی لینڈ اور امریکا میں مکمل کی گئی ہے ۔فلم رواں سال یونیورسل پکچرز کے تحت 14دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 19/07/2018 - 12:15:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :