علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا پریمئیر کھٹائی میں پڑھ گیا

میشا شفیع کے حامی ،علی ظفر کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ڈیفنس سینما ہال کے باہر پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 20:16

علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا پریمئیر کھٹائی میں پڑھ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) :علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا پریمئیر کھٹائی میں پڑھ گیا۔ میشا شفیع کے حامی ،علی ظفر کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ڈیفنس سینما ہال کے باہر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کی بلاک بسٹر فلم طیفا ان ٹربل ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔طیفا ان ٹربل کے گانوں نے فلم کے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے۔

آج علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا پریمئیر کراچی میں ہونا تھا۔تاہم علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا پریمئیر کھٹائی میں پڑھ گیا۔ میشا شفیع کے حامی ،علی ظفر کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ڈیفنس سینما ہال کے باہر پہنچ گئے۔میشا شفیع کے حامی پلے کارڈز اٹھا کر علی ظفر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع انہوں نے میشا شفیع کو انصاف دو کے نعرے بھی لگائے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل قبل میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام، لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ۔جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس دوران نہ صرف شوبز انڈسٹری دو حصوں میں میں تقسیم ہوگئی بلکہ دونوں فنکاروں کے مداحوں کے مابین بھی لفظی جنگ چھڑ گئی۔
وقت اشاعت : 19/07/2018 - 20:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :