ہالی وڈ فلم’’فرسٹ مین‘‘28 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 20 جولائی 2018 11:00

ہالی وڈ فلم’’فرسٹ مین‘‘28 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ہالی وڈ فلم’’فرسٹ مین‘‘28اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق چاند پر پہلا قدم رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ خلانورد نیل آرم اسٹرانگ کی حقیقی زندگی پر ہالی وڈ فلم تیار کرلی گئی۔

(جاری ہے)

’’فرسٹ مین‘‘ نامی ہالی وڈ فلم میں ریان گوسلنگ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم میں آرم اسٹرانگ کا پہلا خلائی سفر اور اس کی کامیابی کو فلمایاگیاہے۔ناسا سے منسلک ہالی وڈ کی یہ پہلی فلم 28 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2018 - 11:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :