فلم ’’آن یور فیٹ‘‘29 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 20 جولائی 2018 11:00

فلم ’’آن یور فیٹ‘‘29 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) امریکی گلوکارہ گلوریا استفان اپنی زندگی پر مبنی ڈاکومنٹری فلم ’’آن یور فیٹ‘‘کی نمائش کے لئے ہالی وڈ پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پیدا ہونے والی گلوکارہ گلوریا استفان کی سوانح ’’آن یور فیٹ‘‘ 29جولائی کو لاس اینجلس کے ''ہالی وڈ پینٹجز تھیٹر'' میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

فلم گلوریا کے 30 سالہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ کی کہانی ہے، امریکا آنے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچے کی کہانی اس میں بیان کی گئی ہے۔ اس موقع پر گلوریا نے لاطینی امریکا کے شہریوں کو پیغام دیا کہ جب غمگین ہوں، خود کو مضبوط کریں، اپنی ثقافت کو محفوظ رکھیں، ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 11:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :