ْ’سنجو‘کے بعد بالی ووڈ میں سنجے دت کی زندگی پر ’’سنجو دی ،ْدی رئیل اسٹوری ‘‘بنانے کا اعلان

ہدایت کار راجمکار ہیرانی نے ’سنجو ‘سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو فلم میں اجاگر نہیں کیا ،سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائیں گے اور پورا سچ بتائیں گے،رام گوپال ورما

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

ْ’سنجو‘کے بعد بالی ووڈ میں سنجے دت کی زندگی پر ’’سنجو دی ،ْدی رئیل اسٹوری ‘‘بنانے کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارسنجے دت کی زندگی پر بنائی جانیو الی فلم’سنجو‘کے بعد ایک اور بالی ووڈ ہدایت کار نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری کرلی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں باباکے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم’سنجو‘نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ، یہ فلم لوگوں کو اتنی زیادہ پسند آئی ہے کہ ریلیز کے تقریباً3 ہفتے بعد بھی سینما کے باہر لوگوں کا رش کم نہیں ہورہا اور فلم روز بروزکمائی کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

فلم’سنجو‘‘کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کے ایک اور ہدایت کار رام گوپال ورما نے بھی سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کانام ’’سنجو؛ دی ریئل اسٹوری‘‘ہوگا۔

(جاری ہے)

رام گوپال ورما نے کہا کہ ہدایت کار راجمکار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو فلم میں اجاگر نہیں کیا لہٰذااب وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائیں گیاور پورا سچ بتائیں گے، رام گوپال ورما نے فلم پر کام کرنا بھی شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام گوپال ورما نے جب فلم’’سنجو‘‘دیکھی تو انہیں یہ فلم بہت پسند آئی لیکن انہیں اس بات سے دکھ ہوا کہ فلم میں سنجے دت کی قانونی لڑائی، اے کے 56 رائفل اور ممبئی حملوں کے واقعات کو بہت سطحی طور پر دکھایا گیا ہے۔ لہٰذاوہ اپنی فلم میں ان واقعات کو تفصیلاً دکھائیں گے۔واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے و الی فلم’’سنجو‘‘ریلیز سے اب تک بھارت میں 406 کروڑ18لاکھ کا بزنس کرچکی ہے جبکہ بیرون ممالک میں 122 کروڑ 29 لاکھ کی کمائی کرچکی ہے مجموعی طور پر فلم نے اب تک 528 کروڑ 47 لاکھ کی کمائی کی ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 12:20:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :