امریکی کارٹون سیریز’’ٹِین ٹائیٹنزگو‘‘پر بننے والی اینی میٹڈمووی 27 جولائی کوریلیز ہوگی

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

امریکی کارٹون سیریز’’ٹِین ٹائیٹنزگو‘‘پر بننے والی اینی میٹڈمووی 27 جولائی کوریلیز ہوگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) مشہور امریکی کارٹون سیریز’’ٹِین ٹائیٹنزگو‘‘پر بننے والی اینی میٹڈمووی 27 جولائی سے بڑے پردے کی زینت بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ داستان بیسٹ بوائے نامی سپر ہیرو کی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرفلم بنانا چاہتا ہے لیکن ولن ان کیلئے مشکلات کے پہاڑکھڑے کردیتا ہے ۔ فلم کے مرکزی کرداروں پر گریگ سائیپس، ول آنیٹ، اداکارہ کرسٹن بیل سمیت دیگر ہالی وڈ ستاروں نے پس پردہ آواز دی ہے۔ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لگی اینی میٹڈ فلم27 جولائی کو بچوں بڑوں کا دل جیتنے کیلئے سنیماء گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2018 - 12:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :