راج کمار کے فلم ’’پھنے خان ‘‘ سے کردار کی جھلک جاری

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

راج کمار کے فلم ’’پھنے خان ‘‘ سے کردار کی جھلک جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار کے فلم ’’پھنے خان ‘‘ سے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی جس میں وہ ایشوریہ رائے بچن کی محبت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار فلم ’’پھنے خان ‘‘ میں بولڈ کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک دکان پر کام کرتا ہے جسے ایشوریہ رائے بچن سے محبت ہو جاتی ہے، ہدایتکار اتل مکرجی کی فلم ’’فنے خان‘‘ میں اداکاری انیل کپور بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 3 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2018 - 12:20:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :