نئی بالی ود فلم میں سوشانت کے ساتھ کریتی کی جگہ شردھا کپورکو کا سٹ کر نے پر غو ر

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

نئی بالی ود فلم میں سوشانت کے ساتھ کریتی کی جگہ شردھا کپورکو کا سٹ کر نے پر غو ر
ممبئی۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) با لی وڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپو ت کے ساتھ کریتی سینن کی جگہ شردھا کپور کو کا سٹ کر نے پر غو رکیا جا رہا ہے۔بھا رتی ذرا ئع ابلاغ کے مطا بق اداکار سوشا نت کے ساتھ کریتی سینن کو مرکزی کردار میں لیا جا رہا تھا لیکن اب خبریں گر دش کر رہی ہیںکہ اداکارہ کریتی سننکی جگہ شردھا کپو ر کو فلم میں کا سٹ کر نے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر کر یتی نا خوش ہیں۔فلم میں سشا نت اور شردھا رومانوی کا لج ڈراما کر تے ہو ئے دکھا ئی دیں گے،تا ہم ابھی تک فلمساز کے جا نب سے فلم کی تصدیق نہیں کی گئی۔ یہ پہلی با ر نہیں ہواکہ کریتی کی جگہ شردھا کو کا سٹ کیا گیا ہے بلکہ اس سے قبل سشا نت اور کریتی کو فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کے لئے کا سٹ کیا گیالیکن دونوں اداکا روں کے فلم’’رابطہ‘‘ کا انتخا ب کر نے پر ہدایت کار نے اداکار ارجن کپور اور شردھا کو کاسٹ کر لیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 13:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :