ایمی جیکسن کی پہلی کناڈا فلم ’’دا ولن‘‘ کے آخری شیڈول کے گانے کی عکسبندی شروع

جمعہ 20 جولائی 2018 13:40

ایمی جیکسن کی پہلی کناڈا فلم ’’دا ولن‘‘ کے آخری شیڈول کے گانے کی عکسبندی شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن نے پہلی کناڈا فلم ’’دا ولن‘‘ کے آخری شیڈول کے گانے کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایمی جیکسن ہندی فلموں کے بعد تامل اور اب کناڈا فلم ’’دا ولن ‘‘ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس کے آخری شیڈول کی عکسبندی بنگلور کے شہر صندل ووڈ میں جاری ہے جس میں ایمی جیکسن اور سودیپ پر ایک گانا فلمایا جارہا ہے جس کی عکسبندی 4روز تک جاری رہے گی، ہدایتکار پریم کی فلم کی عکسبندی اتوار کو مکمل کی جائے گی جبکہ فلم 24اگست کو ریلزی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2018 - 13:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :