ریتک روشن اور ٹائیگر شروف کی نئی ایکشن فلم کی عکسبندی 6ممالک اور دنیا کے 14مختلف شہروں میں کی جائے گی

جمعہ 20 جولائی 2018 13:40

ریتک روشن اور ٹائیگر شروف کی نئی ایکشن فلم کی عکسبندی 6ممالک اور دنیا کے 14مختلف شہروں میں کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ریتک روشن اور ٹائیگر شروف کی نئی ایکشن فلم کی عکسبندی 6ممالک اور دنیا کے 14مختلف شہروں میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سدھارتھ آنند فلم کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بالی وڈ میں ایکشن فلمیں بنانے کے لئے قدم اٹھانا ہو گا، ہماری فلم جس کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ،کے چند بڑے ایکشن مناظرکی عکسبندی سپین، جارجیا، اٹلی، پرتگال، سویڈن میں کی جائے گی، فلم کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کی جائے گی جبکہ فلم میں 2بڑے ایکشن ہیرو ریتک روشن اور ٹائیگر شروف پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیں گے،فلم میں اداکاری وانی کپور بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 20/07/2018 - 13:40:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :